سید عاصم حسین کاظمی میموریل تین میچز ہاکی سیریز کا دوسرا میچ جے ایم لائینز اور اے جے ٹائیگرز برابر

جمعرات 4 اپریل 2024 15:00

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) سید عاصم حسین کاظمی میموریل تین میچز ہاکی سیریز کا دوسرا میچ جے ایم لائینز اور اے جے ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ اس موقع پر نیشنل ہاکی کھلاڑی نیبل اختر کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ شب عسکری ہاکی سٹیڈیم نواب شاہ کی فلڈ لائٹس میں جے ایم لائینز اور اے جے ٹائیگرز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔

جو کہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ میچ کے دوسرے کوارٹر میں افضل نے جے ایم لائینز کیجانب سے پہلا گول کیا جس کے بعد اے جے ٹائیگرز نے جارہانہ کھیل پیش کیااور میچ کے تیسرے کوارٹر میں عالم جعفری نے یکے بعد دیگرے دو بہترین گولز سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی۔

(جاری ہے)

میچ کے چوتھے کوارٹر میں جے ایم لائینز کیجانب سے اسامہ چیکو نے ٹاپ ڈی سے ہٹ لگا کر خوبصورت کر دیا۔ اسی طرح میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔ دو میچز میں جے ایم لائینز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ میچ کو سینئیرز امپائرز سید حسن عسکری کاظمی اور سید غفران بخاری نے سپروائز کیا۔ جبکہ مس صوبیہ عباس اور شفت زہرا میچ ججز تھیں اور مس میمونہ خان نے سیریز آفیسر کے فرائض انجام دیئے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں