شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق ، 3بچے زخمی

منگل 25 جون 2019 22:09

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پائوں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکا ہوا اور 3سالہ ہانیہ جاں بحق ہوگئی،تینوں زخمی بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں