فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر

محسن داوڑ کو گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اتر جائے گا،سرجن ڈاکٹر فرید اللہ

پیر 12 فروری 2024 17:57

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) شمالی وزیرستان میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔سرجن ڈاکٹر فریداللہ کے مطابق محسن داوڑ کو گہرے زخم کی وجہ سے بخار ہے جو جلد اتر جائے گا۔

(جاری ہے)

محسن داوڑ نے بتایا کہ ان کا آپریشن ہوا ہے، خون زیادہ بہنے سے کمزوری محسوس کر رہا ہوں، صحتیاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔یاد رہے کہ دو روز قبل محسن داوڑ شمالی وزیرستان میں احتجاجی جلوس کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ محسن داوڑ کے علاوہ ان کے 5 دیگر ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے، محسن داوڑ کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں