صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان کیلئے 2 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے،محمد اقبال وزیر

بدھ 19 اگست 2020 17:06

شمالی وزیر ستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریلیف،بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کیلئے 2 ارب روپے کا خصوصی پیکج منظور کیا ہے اس پیکیج کے تحت علاقے میں جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تحصیل دتہ خیل میںایک جر گہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کی خصوصی پیکج کے تحت علاقے میں مختلف ترقیاتی سکیمو ںکا آغاز ہوگاجس میں روڈز کی تعمیر، صحت ،تعلیم آبنو شی اور آبپا شی کے منصوبے شامل ہیں۔ ُانہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور علاقے کے لوگوں کو صحت، تعلیم، آبنو شی اور سفری سہولیات جیسی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی ترقی اور خوشحالی میرا مشن ہے اور اس مشن کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں