پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 16 جولائی 2018 22:16

پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) پرویز خٹک نوشہرہ میں انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج سے گر کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے ہیں۔ اپنے آبائی شہر نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے کے دوران پرویز خٹک اسٹیج سے گر پڑے۔

سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک اسٹیج سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔ اسٹیج سے گرنے کے باعث پرویز خٹک کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے۔ ڈاکٹر نے حادثے کے فوری بعد پرویز خٹک ک طبی معائنہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے پرویز خٹک کو انتخابی مہم میں مزید حصہ نہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں ہمیشہ سے ناقابل شکست رہے ہیں۔

جبکہ اسی شہر کے دیگر حلقوں سے ان کے رشتے دار بھی باآسانی انتخابات میں کامیاب ہوتے آئے ہیں۔ پرویز خٹک گزشتہ کچھ روز سے اپنے حلقے میں مسلسل اور جارحانہ انداز میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران ان کی جانب سے کچھ انتہائی قابل اعتراضات خطابات بھی کیے گئے جن میں مخالفین کیخلاف غیر اخلاقی گفتگو کی گئی، اسی باعث پرویز خٹک شدید تنقید کی زد میں تھے۔ جبکہ اب پرویز خٹک زخمی ہو جانے کے باعث ممکنہ طور پر انتخابی مہم میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں