نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے پرائزبانڈ زاور طلائی زیورات لے اڑے

بدھ 15 مئی 2019 19:16

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) نوشہرہ کینٹ میں علیٰ الصبح معروف علاقہ رحمان کالونی نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے پرائزبانڈ زاور طلائی زیورات لے اڑے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق اختر علی ولد بابو منیر سکنہ رحمان کالونی نوشہرہ کینٹ نے پولیس کو بتایا کہ میرا والد فوت ہو چکا تھا اور ہم سب گھر والے اپنے بھائی کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے گئے تھے کہ نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر پورے گھر کی تلاشی لیکر گھر سے تقریباً 3لاکھ روپے مالیت کے پرائزبانڈ ز اور 3تولے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے ہیں نوشہرہ کینٹ پولیس نے اختر علی ولد بابو منیر کی مدعیت میں مقدمہ ردج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں