ہیڈ نوشہرہ جدید پر12 سالہ بچہ اوچ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 14 جولائی 2021 11:55

ہیڈ نوشہرہ جدید پر12 سالہ بچہ اوچ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا
احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) علاقہ مکین نے اپنی مدد آپ کے تحت ارشد نامی 12 سالہ بچے کو زندہ نکال کر ہسپتال لے کر جا رہے تھے کہ اچانک دم توڑ گیا جبکہ مذکورہ بچے کے والد اکمل کا کہنا تھا کہ میرے بچے ارشد کی عمر بارہ سال ہے جو کہ مجھے ہوٹل پہ ملنے آیا تھا گرمی کی شدت بڑھنے سے اوچ نہر میں نہانے گیا تو اچانک ڈوب گیا جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے زندہ نکال کر تشویشناک حالت ميں ہسپتال منتقل کر رہے تھےکہ راستے میں دم توڑ گیا ریسکیو آفس احمد پور شرقیہ نوشہرہ جدید سے 40 کلو میٹر دور ہے جس کی وجہ سے ریسکیو کی ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ سکتی نوشہرہ جدید کی عوام نے  وزیراعلیٰ پنجاب سے ریسکیو آفس نوشہرہ جدید بنانے کا مطالبہ کیا ہے

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں