نامعلوم شر پسندوں نے حجرے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی

ڈی پی او نوشہرہ کا واقعہ پر سخت نوٹس ، ایس ایچ او نظام پور کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ کر جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اتوار 28 نومبر 2021 18:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) نظام پور کے علاقہ گھاڑو میں نامعلوم شر پسندوں نے حجرے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں موٹرکار جل کر راکھ ،ٹریکٹر اور کوڈر کو شدید نقصان پہنچا ،ڈی پی او نوشہرہ نے واقعہ پر سخت نوٹس لیکر ایس ایچ او نظام پور کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ کر جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا واقعات کے مطابق نظامپور کے علاقہ گھاڑو کے رہائشی محراب دین ولد مقام دین نے تھانہ نظامپور میں پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میںنے نیاز کریم ولد فضل کریم کے حجرے میں اپنی موٹرکار نمبر GTE3234ماڈل 86برنگ سفیداور حجرے کے مالک نیاز کریم کا ٹریکٹر نمبرAE279اور مسمی احسان اللہ ولد امداد حسین نے اپنا لوڈر رکشہ کھڑی کی تھی کہ رات کے آخری پہر کو کسی نامعلوم شرپسندوں نے تینوں گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں گاڑیوں سے آگ کے شعلے اٹھے اور اس میں ایک موٹرکار جل کر راکھ بن گئی ، جبکہ رکشہ لوڈر اور ٹریکٹر کو شید نقصان پہنچا نظام پور پولیس نے نامعلوم شر پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہیڈی پی او نوشہرہ عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نظامپور کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں