وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ

گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، وزیر فاع پرویز خٹک خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 جنوری 2022 16:52

وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2022ء) : وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر برہان کے قریب بلاسٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں وزیر دفاع خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں جلسے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے کہ انہیں راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔پرویز خٹک کو بعدازاں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس کے بعد وہ نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں