ؒنوشہرہ،رسالپور توڈھیر رکشہ میںظالم شوہراور سسرالیوں نے حوا ء کی 22سالہ بیٹی کو شدید تشدد کے بعد تیزاب پلاھلاک کردیا

مظلوم 22سالہ حواء کی بیٹی چھ روز بعد تڑپ تڑپ کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زندگی کی بازی ہار گئی

جمعرات 22 فروری 2024 20:35

۔ نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) رسالپور توڈھیر رکشہ میںظالم شوہراور سسرالیوں نے حوا ء کی 22سالہ بیٹی کو شدید تشدد کے بعد تیزاب پلاھلاک کردیا۔مظلوم 22سالہ حواء کی بیٹی چھ روز بعد تڑپ تڑپ کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زندگی کی بازی ہار گئی۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ 16فروری کو ہوا مقتولہ شگفتہ نگین نے آپنی نند کی غیر اخلاقی حرکات پر سخت اعتراض کیا تھا جس پر نند کے کہنے پر مقتولہ کے شوہر زہدالرحمن اور سید الرحمن نے مل کر پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے مقتولہ شگفتہ نگین بے ہوش ہوگئی بے ہوشی میں اس نے پانی مانگا تو نند نے اس کو تیزاب پلادیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شگفتہ نگین کو پہلے مردان میڈئکل کمپلکس مردان منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت مزید تشویش ناک ہوگئی جس پر ڈاکٹرز کے مشورے پر مقتولہ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹرزکے مطابق شگفتہ نگین کے پھپٹھر مکمل طور پر تیزاب کی وجہ سے جل چکے ہیں جس کی وجہ سے بے ہوشی ختم نہیں ہورہی ۔بدقسمت شگفتہ نگین چھ روز تک زندگی موت کی جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد شگفتہ نگین کی نعیش والد کے حوالے کردی گئی۔تھانہ رسالپور میں مقتولہ شگفتہ نگین کے قتل تشدد اور تیزاب پلانے کے خلاف زیردفعہPPC 302-336-B/34درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او تھانہ رسالپور انسپکٹر حاجی محمد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر ملزم زہد الرحمن کو گرفتارکرلیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں