نوشہرہ ،نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں کئی گھروں سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں ، مقدمہ درج

بدھ 27 مارچ 2024 20:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) نوشہرہ کے علاقہ مندوخیل نظامپور میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں کئی گھروں سے درجنوں بکریاں چوری کرلیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ، اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ مندوخیل نظام پور کے رہائشیوں نصیر خٹک ، خالد خان ، طاہر خان ،مطلب خان ، نور بادشاہ اور دیگر متاثرہ افراد نے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنے گھر میں محو خواب تھے اور یہ بکریاں گھر کے قریب اپنے باڑے میں تھیں کہ رات کے وقت نامعلوم چوروں نے آکر ہماری بکریاں چوری کردی ہیں پانچوں متاثرہ افراد کی بکریوں کی کل تعداد 27بنتی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں