جشن آزادی کی سلسلے میں پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں پرچم کشائی کی تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:43

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کااغاز ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ارشاد علی سدھرنے کالج کے سبز ہ زار میں قومی پرچم لہرا کر تقریب کا اغاز کیا۔ بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔ رضاکاروں کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔

اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر تقریب کے شرکاء بچوں ، طلباء و طالبات میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، ترانے، ٹیبلو، نعت خوانی،اردو انگریزی تقریری مقابلے ، اور پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نوشہرہ ارشاد علی سدھر اور ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ تحریک پاکستان ایک جد وجہد کانام ہے۔

(جاری ہے)

جو تعمیر پاکستان کی صورت میں مکمل ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان آزاد ہوا آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ انہی قربانیوں کی بدولت ہے ہمیں اس قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور آزادی کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ۔ اس لیے ہمیں مل کر مملکت خداد اد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنی توانائی بروکار لانی چاہیے تاکہ ہمارا ملک دینا میں اپنا ایک نام پیدا کرسکے۔

تقریب کے اخر میں مردان بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد پیش کیے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نوشہرہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون نوشہرہ کینٹ میں ٹھیک اسی جگہ پر پرچم کشائی کی جہاںپر 1945 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے دورہ نوشہرہ کے موقع پر طلباء عمائدین علاقہ سے خطاب کیا تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ فیاض حسین سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام اساتذہ پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سرکاری سکولوں کے بچوںنے قومی ترانہ اور مارچ پاسٹ پیش کیا۔ طلباء اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای اونوشہرہ فیاض حسین نے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوںکے بعد حاصل کی گیا۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کریں اوراس کوعظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں