نوشہرہ کینٹ،مولانا حامد الحق حقانی کی نیوزی لینڈ میں اندوہناک واقعے کی شدید مذمت

جمعہ 15 مارچ 2019 21:23

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، انہوں نے اقوام عالم بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سفاکانہ اور دہشت گردانہ واقعے کا فوری نوٹس لے مغربی دنیا ہمیشہ سے عالم اسلام کو دہشتگردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نہی تھکتی، آج نیوزی لینڈ جیسے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ایسی دہشت گردی کے بعد واضح ہونا چاہیے اس دہشتگردی کا شکار تو خود مسلمان ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

مولانا حامد الحق حقانی ان خیالات کا اظہار مدرسہ جامعہ حفظ القرآن والتجوید شیخ آباد پشاور میں تقریب دستاربندی و تقسیم انعامات کے سلسلہ میں ایک منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے کیا،مولانا حامد الحق حقانی نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے رفع درجات کیلئے دعا کی اور اُن کے پسماندگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں