نوشہرہ ورکاں،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

پیر 18 نومبر 2019 23:18

نوشہرہ ورکاں۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایس ای سٹی سرکل گوجرانوالہ محمد بشیر کی ھدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سٹی سرکل گوجرانوالہ۔

(جاری ہے)

جہانگیر اکرام الدین سندرانی،ایکسین نوشہرہ ورکاں ڈویژن محمد اعظم سومروکی نگرانی میں ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر ون میاں محمد آصف،ایس ڈی او نمبر دوسب ڈویڑن ودیم بخاری،ایس ڈی او تتلے عالی میاں محمد رمضان،ایس ڈی او لیاقت علی چھٹہ چاروں سب ڈویژنوں کے ملازمین اور گوجرانوالہ سے منگوائی گئی پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اڑتالی ورکاں سے 12 افراد اور تتلے حکیم حیدر سے ایک شخص کو ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا گیا۔

ایکسین گیپکو محمد اعظم سومرو کا کہنا ھے کہ بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل ڈالے جائیں گے۔انکا کہنا ھے کہ بجلی چورں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن کا بھی سلسلہ جاری ھے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں