گوجرانوالہ میں لائسنس برانچ میں کورونا ایس او پیز کے تحت کام کا آغاز کر دیا گیا

پیر 1 جون 2020 17:29

نوشہرہ ورکاں۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) لائسنس برانچ میں آنے والوں کو بذریعہ فون 1915 پر کال کے ذریعے وقت دیا جائے گا اور صبح نو بجے تا دو بجے تک میں دفتری مصروفیات ہوں گی۔

(جاری ہے)

لائسنس برانچ گوجرانوالہ میں آنے والے افراد ایس او پیز کے تحت ماسک اور دستانے پہن کر آئیں گے اور دفتر کے اندر داخل ھونے سے پہلے گیٹ پر تھر مل گن سے ہر کسی کا ٹمپریچر چیک کرنے کے علاوہ ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے گا اور دفتر کے اندر کی مصروفیات میں مجوزہ ایس او پیز کے مطابق وقت گزارنا ہو گا اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہو گا، اور اس حوالہ سے عوام کو آگاھی کے لیے پبلسٹی پوسٹر بھی پبلک مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

جبکہ کسی قسم کی کھانسی،نزلہ،زکام اور بخار کی صورت میں دفتر نہ آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور دفتر کے باھر پانچ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہونے کی ھدائت پر بھی سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں