نوشہرہ، مز ید دو ا فراد کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہفتہ 8 اگست 2020 22:26

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) نوشہرہ میں مز ید دو ا فراد کا کورنا ٹیسٹ مثبت اگیا، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 942 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اور ڈاکٹر گل مان شاہ ڈسٹرکٹ کورونا کنٹرول سنٹر کے انچار چ ڈاکٹر سعید خان پراچہ کے مطابق نوشہرہ میں مزید دو مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے اس طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعدا 860ہوگئی۔

اب تک نوشہرہ میں 96فیصد مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے اب صرف 35 مریض گھروں اور ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اب تک 3896 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں2801میں افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ نوشہرہ میں اب تک کورونا وائرس سے 51افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی نوشہرہ کے اکیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں