نوشہرہ،دو مختلف واقعات میںطالبعلم سمیت دو افراد جابحق

بدھ 24 نومبر 2021 23:57

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) نوشہرہ دو مختلف واقعات میںطالبعلم سمیت دو افراد جابحق ہوگئے ۔ آکوڑہ خٹک پیتاو بالا میں عدالت سے قتل کے مقدمہ میں بری ہونے والے نوجوان کو دشمنوں نے والدہ کے سامنے فائرنگ کرکے موت کے گھا ٹ اتار دیا۔رسالپور سول بازار میں زہینی مریض آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے دلبرداشتہ ہوکر کن پٹی پر فائر کرکے آپنی زندگی کا خاتمہ کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق آکوڑہ خٹک کے علاقے پیتاو بالا میں گزشتہ روز عدالت نے قتل کے الزام میں باعزت بری کردیا تھا مقتول والدہ کے ساتھ موٹرسائکل پر جہانگیرہ سے گاوں آرہے تھے کہ ملزمان نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ماں پیٹے کا راستے گن پوائنٹ پر روکا اور مقتول محمد شکیل کو موٹرسائکل سے آرکر والدہ کے سامنے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق سول بازار رسالپور میں رہائش پزیر 15سالہ حبیب اللہ ولد اظہار علی آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا کافی عرصہ سے زہینی امراض سے دوچار تھا۔نامعلوم وجوہات پر کمرہ میں پستول سے اپنی کن پٹی پر فائر کرکے آپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد جابحق طالعلم کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں