بلدیاتی ملازمین کا احتجاج ، تنخواہیں بینک کے ذریعےادا کرنے کا مطالبہ

پیر 6 دسمبر 2021 18:10

نوشہرو فیروز ۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :نوشہروفیروز کے بلدیاتی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کائونسل اور ٹائون کمیٹی دفاتر کی تالہ بندی کرکے ریلی نکالی،  ریلی شریک ملازمین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس میں  حکومت سندھ سے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،  احتجاج میں شریک ملازمین مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلدیہ فیڈریشن کے رہنماوں مولا بخش شیخ کشن راجہ نوید تگڑ نے کہا کہ سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین کو ٹریزری کے ذریعے تنخواہ   ادا کرنے سے ملازمین کو دفاتر کے  دھکے کھانے پڑتے ہیں جن میں پنشن لینے والی بیوہ خواتین بھی شامل ہیں ، تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مل جاتی ہے مگر بلدیاتی ملازمین کو تنخواہ و پنشن لینے میں دس دن گزر جاتے ہیں  ،اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے  تو وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں