نوشہرہ،رسالپور شیرین کوٹھے آٹا نہ ملنے پر درجنوں مشتعل افغان مہاجرین کا یوٹیلیٹی اسٹور پردھاوا

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

' نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) رسالپور شیرین کوٹھے آٹا نہ ملنے پر درجنوں مشتعل افغان مہاجرین کا یوٹیلیٹی اسٹور پردھاوا۔مشتعل افغان مہاجرین نے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی نفرت انگیر جملے کسے۔

(جاری ہے)

مشتعل بلوالیوںنے مشتعل ہوکر زبردستی یوٹیلیٹی اسٹور اور دیگر دوکانوں کو بند کرنے اور عملے کو سنگین نتایج کی دھمکیاں دی ۔پولیس کے مطابق چند مشتعل مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی ۔پولیس چوکی بارہ بانڈہ اے ایس ائی امان شیر کے مطابق سات سے زاہد بلولیوں کو گرفتارکرلیا دو افغان مہاجرین سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔تھانہ رسالپورمیں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں