×شاہ کوٹ میں مقامی لوگوں نے نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے گلدار چیتے کو مار ڈالا۔ انکی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر ڈال دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 22:30

ن*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مقامی لوگوں نے نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے گلدار چیتے کو مار ڈالا۔ انکی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ چیتا مارنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے سحت الیکشن لیتے ہوئے متعلقہ شخص کو گرفتارکرکے ڈھائی لاکھ جرمانہ کیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق وادی چراٹ کے علاقے شاہ کوٹ میں چند لوگوں نے مرہوئے چیتے کے ساتھ ایک ویڈیو بناکرشئیر کی اور دعوی کیا کہ انکو گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔

اور اسطرح کئی خطرناک قسم کے جانور علاقے کے پہاڑی علاقے میں موجود ہے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی محملکہ وائلڈ لائف نے سحت ایکشن لیتے ہوئے چیتے کو ہلاک کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی شروع کردی۔ وائلڈ لائف کے ریجنل آفیسر محمد عامر خان نے ہمارے نمائندے سید ندیم مشوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو آتے ہی اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات شروع کی۔

(جاری ہے)

اور چیتے کو گولی مارنے والے شخص محمد یارکو گرفتار کرلیا اور قانون کے مطابق ان پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کردی۔ انکے مطابق علاقے میں چیتے کے جو نسل موجود ہے وہ مقامی آبادی کے لئے خطرناک نہیں ہے۔ یہ ایک نایاب قسم چیتا جنکو مقامی زبان میں گلدار چیتا کہا جاتا ہے۔ یہ نوشہرہ کے علاقے نظام پور۔ چراٹ کے علاقے میں موجود ہے۔ یہ انسانی آبادی کے لئے حطرناک نہیں ہے۔ مقامی لوگ انکی نسل کشی سے گریز کریں۔صوبائی وزیرخلیق الرحمن کے مطابق چراٹ شاہ کوٹ سے لیکر خیبرآباد نظام پور تک کا علاقہ ان نایاب چیتوں کی آباد کاری کے لیے صوبائی اسمبلی میں بات کریں گئے۔حکومت عملی اقدامات کریں گئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں