نوشہرہ :خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش،زچہ بچہ صحت مند قرار

جمعہ 24 فروری 2017 13:01

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) نوشہرہ کے علاقے پیر سباق صنوبر کلے کی رہائشی خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ماں اور بچوں کی صحت درست قرار دیتے ہوئے انہیں گھر روانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

گائنا کالوجسٹ نائلہ منور کے مطابق چاروں بچے میجر آپریشن سے پیدا ہوئے جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ بچوں کی پیدائش کی خبر جیسے ہی پیر سباق صنوبر کلے پہنچی تو لوگ خوشی کے مارے ان کے گھر امڈ آئے، بچوں اور خواتین کاتانتا بندھا رہا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں