تحریک انصاف حلقہ پی کے 16کے سینئر نائب صد ر فواد خان ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 27 فروری 2017 22:37

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 16کے سینئر نائب صد ر فواد خان نے پی ٹی آئی کے بنیادی رکنیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان اور عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے کینٹ بورڈ رسالپور کے ٖضمنی انتخابات لڑنے کا بھی اعلان کیا کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کا یہ عالم ہے کہ نظریاتی کارکنوں کو کھڈے لائن لگایا جارہاہے یہی وجہ ہے کہ آج تحریک انصاف کے ورکرز اور عہدہ دار پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں عمران خان نے سیاسی خانہ بدشوں کو پی ٹی آئی پر مسلط کر کے پارٹی کا شیرازہ بکھیر کر نظریاتی کارکنوں کا سیاسی استحصال کی حد کر دی ہے پی ٹی آئی کے زوال کا زمہ دارعمران خان اور پرویز خٹک خود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان ، جنرل سیکرٹری خوشحال خان ،سابق ایم پی اے پرویز احمد خان ، صوبائی رہنما ملک افتاب ، تحصیل صدر جمال خٹک ، جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان ، پیر اسلم ، حاجی شیر زادہ ، طفیل خان ، اے این پی تپہ رسالپور کے صدر گل زمان ،احمد گل اور ریحا ن اللہ ما ما بھی موجود تھے فوا د خان نے مزید کہا کہ عمرا ن خان نے قوم کو تبد یلی کے نام پر دھو کا دے کر خیبرپختو نخوا میں میر ٹ کا جناز ہ نکا ل دیا ہے اورانتخابات کے دوارن انہو ں نے قوم سے وعد ہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی بر سر اقتدا رآکر ملک میں قانون کی با لا دستی قائم کر ے گی صحت اور تعلیم کی سہو لیا ت مفت فراہم کر ے گی لیکن پی ٹی آئی نے مسند اقتدا ر پر پہنچ کر معا ملہ اس کے بر عکس شروع کر دیا نہ تو قا نو ن کی بالا دستی قائم ہو ئی نہ میر ٹ پر نوکریاں دی جا رہی ہیں اور نہ صحت اور تعلیم میں کوئی تبد یلی لائی گئی انہو ںنے مزید کہا کہ ملک سیاست سے مو رثی سیا ست کے خاتمے کا نعر ہ لگا نے والے آج خیبر پختونخوا کے حال پر زرا غور کریں کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کے سارا خاندا ن یا تو عہدیدا ر ہے یا ناظم اعلی سے لے کر ایم این ایز اور ایم پی ایز کی سیٹوں پر برا جما ن ہیں انہو ںنے مزید کہا کہ قوم عمرا ن خان کے تبد یلی کے نعر و ں سے متنفر ہو چکی ہے قوم کے سامنے سے ان کے مکر وہ چہرہ بے نقا ب ہو گیا ہے تقریب سے اے این پی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام پالیسیا ں عوام دشمن ہیں اور اسی وجہ سے اس صوبے کے عوام پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیو نکہ پختونو ں کی واحد نجا ت دہند ہ سیا سی جما عت عوامی نیشنل پارٹی ہے

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں