نوشکی میں تباہی،عوام اور زمینداروں کو زرعی اجناس اور مالداروں کی نقصانات کی ازالہ کے لیئے اسپیشل گرانٹ دی جائے ،بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 7 اگست 2022 22:35

wنوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادرخان مینگل کا ضلعی کابینہ و کونسلران کی موجودگی میں طوفانی بارش اور سیلاب سے نقصانات سے متعلق پریس کانفرنس نوشکی 27جولائی کو نوشکی میں طوفانی بارش اور سیلاب نے پورا نقشہ ہی بدل دیا پانچ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ہر کلی، دیہات اور گھر متاثر ہوا کہی مکمل اور کہی جزوی نقصان پہنچا گلہ بانی زرعی اور معاشی زرائع قدرتی آفت کی نظر ہوگئے انفراسٹرکچر تباہ ہو گئے فارم ٹو مارکیٹ روڈ نیشنل ہائی وے ریلوے ٹریک شہر اور گاوں کو ملانے والے سڑکیں تعلیمی ادارے ہسپتال آبنوشی اسکمیات کو بری طرح نقصان پہنچا بجلی کے کھمبے ٹرانسفارمر متاثر ہونے سے آج تک بعض علاقوں کی بجلی بحال نہیں ہو سکی حاظتی بندات ڈیلے ایکشن ڈیم دکانیں منی پیٹرول پمپ گاڑیاں رکشے موٹر سائیکل سیلاب میں بہہ گئے پانچ ہزار گھر متاثر ہوئے جو رہائش کے پالیز پیاز باغ سولر پلیٹ زرعی بورنگ ٹماٹر کپاس کی فصل کاریز کنویں نالیاں تباہ ہو گئے نوشکی ٹو زاروچہ نوشکی ٹو دالبندین روڈ ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو گئیں تعلیمی اداروں کی بلڈنگ کو کافی نقصان پہنچا ہے بی این پی روز اول سے آج تک متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ہمارے کارکن عہدیدار کونسلر اور عوامی نمائندوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے الیکشن کے وقت رات کی تاریکی میں راشن بانٹنے والے کہی نظر نہیں آتے اور نہ ہی وہ مخیر حضرات جو ٹرسٹ کا حیلہ بہانہ بنا کر محض ووٹ حاصل کرنے کے لیئے بڑے خیر خواہ بنتے نظر آتے انھیں متاثرین کی چیخ و پکار تک سنائی نہیں دی عوام کے ساتھ ساتھ کا نعرہ لگانے والے ادارے بھی ریسکیو کے لیئے نظر نہیں آئے جن کے پاس کروڈوں روپے سیکرٹ فنڈز ہوتے ہیں قومی سیاسی مزہبی پارٹی کہنے کے لائق نہ ہونے والے بھی بغض بی این پی میں روایات اور اخلاقیات کو بھی بھول گئے جن کو بولنا بھی ہم نے سکھایا ، مقدس قبائل کی آڑ میں قبائلی منافرت گروہی مفادات کو چمکانے کے لیئے کل کے طفل سیاستدان غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی تنقید کے زریعے اپبی نومولود آقاں کو خوش کرکے وظیفہ بڑھانے کی کوششیں کی بہت سے ادارے پی ڈی ایم اے و این جی اوز کی ریلیف کے سامان کو اپنے نام کرکے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی چیک پوسٹوں پر ریلیف کے سامان روکنے اور تنگ کرنے کی کوشش کی گئی علاقے کو آفت زدہ قراد دینے کے بعد تمام ریلیف دیئے جائیں جو آفت زدہ قرار دینے کے بعد مستحق ہے ضلع کو پچاس ہزار گھنٹے دیئے جائیں زمینداروں کو نئے قرض دیکر پرانی قرض معاف کیئے جائیں زراعت و گلہ بانی کی بحالی کے لیئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے تمام بے گھر افراد کو جلد گھر بنا کر دیئے جائیں عوام اور زمینداروں کو زرعی اجناس اور مالداروں کی نقصانات کی ازالہ کے لیئے اسپیشل گرانٹ دی جائے نوشکی کی تعمیر و ترقی کے لیئے تمام سیاسی جماعتیں قبائلی معتبرین ایک دوسرے پر تنقید کی بجائے مل کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور متاثرین کی امداد و بحالی کے لیئے مشترکہ جدوجہد کریں

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں