=چار جماعتی اتحاد کے مرکزی کال

- بلوچستان میں ٹھپہ مافیا اور الیکشن میں دھاندلیوں کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

جمعہ 16 فروری 2024 07:05

د*نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) چار جماعتی اتحاد کے مرکزی کال پر بلوچستان میں ٹھپہ مافیا اور الیکشن میں دھاندلیوں کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوشکی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرے نے پریس کلب نوشکی کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کی،مظاہرین سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل ،سنٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشیداحمد جمالدینی ،نیشنل پارٹی کے خان جان بلوچ ،بی ایس او پجار کے مرکزی نائب صدر مشتاق بلوچ ،آغاحق نواز شاہ بلوچ،آغا الیاس شاہ بلوچ ،ملک شبیراحمد مینگل، میر صاحب خان مینگل ودیگر نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت بلوچستان میں قوم دوست پارٹیوں کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کیلئے اسٹبلشمنٹ نے اپنے من پسند بلکہ ڈرگ مافیا کے کارندوں کو دھاندلی کے زریعے کامیاب کراکر حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں سے باہر رکھ کر بلوچستان کے قوم پرستوں کو میسج دیا کہ یہاں پر سب کچھ نادیدہ قوتوں کے مرضی سے ہوگی عوام کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے مگر ان قوتوں کو ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ڈرے اس دن سے آج ہمارے ہاتھوں میں جھنڈے ہیں اگر خدانخواستہ کل لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق ہوا تو کوئی بھی نہیں رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عوام اور ٹرانسپورٹ حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ 18فروری کو چارجماعتی اتحاد کے مرکزی کال پر صوبہ بھر کی طرح نوشکی میں بھی مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگا ٹرانسپورٹر حضرات پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں