پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیر ہینڈل اور بریک کے 3.5 ہزار کلو میٹر کا سفرطے کرکے سب کو حیران کردیا

بدھ 2 دسمبر 2020 14:13

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیر ہینڈل اور بریک کے 3.5 ہزار کلو میٹر کا سفرطے کرکے سب کو حیران کردیا۔بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ بلوچ نے صبر اور عزم کے ساتھ بغیر ہینڈل اور بریک کے سائیکل پر 34 روز کا سفر(3467 کلو میٹر) مکمل کرکے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ بلوچ نے اس سفر کیلئے متعدد شہروں اوردیہات کا رخ کیا تاہم اب وہ اسلام آباد پہنچے اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

اس متعلق عطاء اللہ بلوچ کے مطابق میں نے خود کواس کا عادی بنا لیا، اس سفرکے دوران میں نے روزانہ تقریبا 80 کلومیٹر اور بعض مرتبہ 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس سفر کا مقصد امن اورمحبت کوپھیلانا ہے۔ میں دنیا بھرمیں گھوم کرپاکستان کا ایک مسلم اورپرامن ملک کے طورپرتعارف پیش کرنا چاہتا ہوں۔عطاء اللہ کے مطابق ہینڈل اوربریک کے بغیرسائیکل چلانا ایک مشکل اورخطرناک عمل ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں تاہم ناممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں