دیپالپور، ہمارا مقصد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا مثبت امیج ملکی سطح پر اجاگر کرنا ہے، محمد شرجیل

بدھ 29 مئی 2019 16:23

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2019ء)ہمارا مقصد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا مثبت امیج ملکی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ برائے تعلقات عامہ مقامی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کے وسیع تر مفاد میں تعلقات کی راہ ہموار کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے آفیسر برائے تعلقات عامہ محمد شرجیل نے اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ جدید عصری تقاضوں اور طلباء کی صحافتی سرگرمیوں میں دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ما س کمینونیکیشن کے چار سالہ پروگرام کا اجرا کیا جائے گا۔جس سے یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ برائے تعلقات عامہ کو مزید تقویت ملے گی۔تا حال ہم نے مقامی اور ملکی سطح پر صحافتی حوالے سے تعلقات استوار کئے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی ترقی کی ایک وجہ عوام الناس میں اچھی رائے کا قیام اور اس کی کامیابیو ں سے آگاہی ہوتا ہے اورڈیپارٹمنٹ برائے تعلقات عامہ یونیورسٹی کے بارے ملکی سطح اور مقامی سطح پرمثبت عوامی رائے قائم کرنے لے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں