اوکاڑہ،جائیداد کاتنازع،بیٹے نے فائر نگ کر کے سوتیلی ماں کو قتل کردیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بیٹے نے فائر نگ کر کے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کردیا ۔ملز م فرار لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 40جیڈی اوکاڑہ کے رہائشی سرفرازکا اپنی سوتیلی والدہ انور بی بی کیساتھ جائیداد کی تقسیم کے معاملات پر گھریلو جھگڑا رہتا تھا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سرفراز کا اپنی سوتیلی والدہ انور بی بی کے ساتھ جھگڑا شدت اختیا ر کر گیا ۔

سرفراز نے اشتعال میں آکر فائر نگ کر کے اپنی سوتیلی والدہ کو قتل کردیا ۔ قاتل اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا ۔تھانہ گوگیرہ کی پولیس قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں