عرس کورونا ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 اگست 2021 16:40

عرس کورونا ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 03 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کے 779ویں عرس کی تقریبات منسوخ بہشتی دروازہ صرف دو دن کھولا جائے گا ۔
رسومات کی ادائیگی کے لیے عرس شیڈول جاری کر دیا گیا۔نبیل جاوید چیف سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف
کورونا خدشات کے پیش نظر رسومات محدود بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5تا 6محرم الحرام کو ہو گی
پہلے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب ۔

سیکرٹری اوقاف ۔ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کریں گے۔
 دوسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کمشنر ساہیوال۔آر پی او ساہیوال ڈویژن ۔ ڈپٹی کمشنر ۔ڈی پی او اور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کریں گے۔

(جاری ہے)


محفل سماع یکم محرم تا پانچ محرم بعد از  نماز عصر تا قبل از نماز مغرب منعقد ہوں گی قوال اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے
دوران عرس کورونا ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
ڈی پی او فیصل مختار کی ہدائت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات درگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر عارضی پختہ دیواریں اور آہنی گیٹ لگانے کا کام جاری
دیوان فیملی کے باہمی اختلاف کے پیش نظر عرس رسومات کی ادائیگی محکمہ اوقاف اور ضلعی افسران  کریں گے ۔

زرائع
انتظامیہ کی جانب سے رسومات کی ادائیگی کا جاری کردہ شیڈول مسترد کرتے ہیں ۔دیوان فیملی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں