حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں،صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

منگل 13 نومبر 2018 22:25

اوکاڑہ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منانے کا جو اعلان کیا ہے اس پر سو فیصد عملدرآمد کے لئے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذہب کے لوگ بھی آگے آئیں گے، انبیاء کرام کی توقیر و احترام اور ان سے عقیدت کا اظہار ہر شخص پر لاز م ہے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گرجا گھروں میں تقریبات ہوں گی اور کیک بھی کاٹے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںاصوبائی وزیر نے کہا حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ہمیں شدت پسندی اور نفرت کے جذبوں کو ختم کرنے کے لئے آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی ضرورت ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں