ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہر صورت کیا جائے ،حکومت مدارس کے نظام ونصاب میں مداخلت سے باز رہے‘مولانا قاضی عبدالرشید

حکومت مدارس کے نصاب میں مداخلت کرنے سے پہلے اپنے زیر انتظام چلنے والے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں میں اصلاحات نافذ کرے‘ناظم اعلی وفاقی المدارس العربیہ پنجاب

بدھ 14 نومبر 2018 13:40

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہر صورت کیا جائے ،حکومت مدارس کے نظام ونصاب میں مداخلت سے باز رہے ،ان خیالات کا اظہار مولانا قاضی عبدالرشید ناظم اعلی وفاقی المدارس العربیہ پنجاب نے ناموس رسالت ﷺ کانفرنس وپیغام مدارس میں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامعہ عثمانیہ گول چوک میں منعقدہ کانفرنس میں ساہیوال ڈویژن کے علماء ،مشائخ ،قراء کرام نے شرکت کی ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے کانفرنس میں شریک علماء ،مشائخ ،قراء کرام کا شکریہ ادا کیا اوکاڑہ سے مفتی غلام محمود انور،قاری محمد الیاس،قاری محمد اسحاق بدر،مولانا عبدالقدیر،قاری محمد اشرف،مفتی رشید احمد، مفتی عبدالرحیم، سید شمس الحق گیلانی،قاری عبدالوحید ،قاری محمد ابراہیم ،دیپالپور سے سید انظر شاہ،مولانا شاہد محمود،حافظ محمد شعبان صدیقی،صاحبزادہ مولانا حسان صدیقی ،حجرہ شاہ مقیم سے مولانا ساجد نسیم ،مفتی محمد عثمان،قاری محمد الیاس ،حویلی لکھا سے قاری ندیم سرور معاویہ،مفتی وارث علی،مفتی ساجد نواز،بصیر پور سے مولانا محمد زبیر فہیم ،منڈی احمد آباد سے قاری عبدالستار ،گیمبر سے مولانا محمد سلیم ،رینالہ خورد سے سید اکرام اللہ شاہ بخاری،قاری محمد رمضان،سید اکرم ضیاء ،ساہیوال سے مولانا کلیم اللہ رشیدی ،قاری عاصم عبد الودود ،معروف نعت خواں مولانا شاہد عمران عارفی ،قاری محمد بشیر رحیمی،قاری عتیق الرحمن ،قاری محمد طاہر رحیمی شامل تھے قاری سعید عثمانی نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کانفرنس کا پیغام ہے کہ ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ کیا جائے گا اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہونے دی جائے گی ناظم اعلی وفاقی المدارس العربیہ پنجاب مولانا قاضی عبدالرشیدنے کہا کہ مدارس کا نصاب پورے ملک میں ایک ہے حکومت مدارس کے نصاب میں مداخلت کرنے سے پہلے اپنے زیر انتظام چلنے والے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں میں اصلاحات نافذ کرے تاکہ وہاں امیر وغرب کے لیے الگ الگ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ شکنی ہو سکے مدارس کے امتحانات میں انتہائی شفاف طریقہ سے منعقد کیے جاتے ہیں مدارس کو کالعدم تنظیموں کے ساتھ جوڑنے سے دین دشمنی کی جارہی ہے وطن عزیزپاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں مدارس سے ہر سال ایک لاکھ سے زائد طلبہ فارغ و التحصیل ہو رہے ہیں جواسلام اور ملک کی خدمت کے لیے سر بستہ ہیں مولانا قاضی عبدالرشیدنے کہا کہ اہل مدارس باہمی اتفاق و اتحاد، اخلاص و تقوی پر گامزن ہیںپاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیوںنے وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ اور امن وامان کی بحالی کے لیے جو کردار اور قربانیاں دیں وہ انتہائی قابل تعریف ہیں کانفرنس میں ایم پی اے چودھری منیب الحق اور صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،چودھری عرفان اعجاز سمیت انجمن تاجران کے نمائندوں ،شہریوں مدارس کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور امن وامان کے لیے خصوصی دعا کی گئی -

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں