اختیارات کو بطور امانت سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنی چاہیے،ڈی پی او اوکاڑہ

منگل 25 جون 2019 14:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اختیارات سے نواز اہے ہمیں ان اختیارات کو بطور امانت سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنی چاہیے ۔خوش اخلاقی سے پیش آنا پولیس کی شان بڑھاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کی تمام برانچز میںعملہ و سائلین کے لیے واٹر ڈسپنسر زتقسیم کرتے ہوئے کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس عارف نواز خاںکے وژن کے مطابق پولیس ملازمین کی صحت کو مند نظر رکھتے ہوئے صاف پانی مہیا کرنے کی غرض سے واٹر ڈسپنسرز مہیا کیے جار ہے ہیں جس سے عملہ کے ساتھ ڈی پی او آفس میں آنے والے سائلین کو بھی سہولت ملے گی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ سائلین گرمی میں دوردراز علاقوں سے آتے ہیں انہو ں نے تمام برانچز کے انچارجز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو واٹر ڈسپنسر آپ کو تقسیم کیے جارہے ہیں آ پ آنے والے سائلین کو ٹھنڈ اپانی پیش کریں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔

(جاری ہے)

ڈ ی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ سائلین کے لیے ڈی پی او آفس کے سرسبز لان میں نئے شیڈ کی تعمیر بھی کی گئی ہے جہاں پر سائلین کے بیٹھنے کے ساتھ ساتھ صاف اور ٹھنڈے پانی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں