قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:33

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں ،لاء اینڈآرڈر کی صورتحال پر زیر و ٹالرنس کی پالیسی ہے ،قانون کی حکمرانی کے لیے پولیس فورس ہمہ وقت تیار ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا رانہوںنے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں مجمع خلاف قانو ن منتشرکرنے کے حوالے سے ریفریشر کورس کے موقع پرجوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب عارف نوازخان کی جانب سے ملنے والے ہر ایس او پی کو فالو کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے ، بلا جواز لوگوں کا ہجوم جمع کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کر نے پر قانو ن حرکت میں آئے گا۔ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرندیم افضال کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ٹرنینگ ضلع بھر کے تمام پولیس افسران و جوانوں کوکروائی جائے تاکہ کسی بھی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیرخان نے کہا کہ ہم عوام کی جان و مال اور عزت کے محافظ ہیں اور ہمیں یہ فخرہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کی خدمت کی ذمہ داری سونپی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اوکاڑہ پولیس نے ہمیشہ بہادری اور جرات کا مظاہر ہ کیااور میں سلام کرتا ہوں اپنے شہیدوں کو جنہوں نے دشمنوں کی طرف آنے والی گولیاں اپنے سینوں پر کھائیںاور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر مسکراتے ہوئے قربان ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں