اوکاڑہ کینٹ:قومی طبی کونسل کے الیکشن کی مہم کے سلسلہ میں حکماء کا دورہ اوکاڑہ ،تقریب میں شرکت

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:50

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) قومی طبی کونسل کے الیکشن کی مہم کے سلسلہ میں حکماء کا دورہ اوکاڑہ ،تقریب میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق قومی طبی کونسل پاکستان کے الیکشن کے سلسلہ میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی حکماء لیڈر شپ نے اوکاڑہ کا دورہ کیا ۔حکیم مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

(جاری ہے)

جس میں مقامی حکماء نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکیم پروفیسر محمد شفیع طالب قادری نے کہا کہ دواء ساز کمپنیوں نے سب سے زیادہ حکماء کو نقصان پہنچایا ہے قومی طبی کونسل کے الیکشن کے لیے رابطہ مہم جاری ہے سابق ادوار میں قومی طبی کونسل پر دواساز اداروں کا تسلط رہا ہے جس میں طب اور طبیب کے لیے بلا جوازپابندیاں لگادی گئیں ہیں جس کی تفصیل الگ ہے ہم اس کے خلاف محاذ کے طور پر اُٹھے ہیں تقریب سے حکیم خالد محمود ،حکیم ظفر اللہ بنالوی ،حکیم پرفیسر محمد اشفاق،حکیم ڈاکٹر شبیر احمد ،حکیم پروفیسر محمد اصغر و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر اوکاڑہ شہر کے گردونواح سے تعلق رکھنے والے حکماء نے بھر پور شرکت کی حکیم ظفر اللہ لکھوی نے مہمانوں کے اعزازمیں جامعہ محمدیہ میں ظہرانہ دیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں