اپوزیشن کا کرپشن بچائو اتحاد جلد ریزہ ریزہ ہو جائیگا،چوہدری محمدسرور

کسی ویژن کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوتی، ان کا منشور صرف کرپشن کو بچانا ہے ،اپنے نظریات کے منافی بنائے گئے اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہے،گور نر پنجاب

اتوار 25 اکتوبر 2020 16:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن کا کرپشن بچائو اتحاد جلد ریزہ ریزہ ہو جائیگا،کسی ویژن کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوتی، ان کا منشور صرف کرپشن کو بچانا ہے ،اپنے نظریات کے منافی بنائے گئے اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف یوتھ کے رہنما میاں حمزہ اکرم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا،چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان میں تعمیری انقلاب لائے گئی،ہم یو تھ کو آگے لے کر آرہے ہیں،تاکہ ان میں خود اعتماد پیداہو کر پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سنجیدگی اور اقدامات کر رہی ہے ،چوہدری محمد سرور نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مو قع فراہم کیا ہے کہ ہم کسانوں کے مسائل حل کر یں ،بیرروزگاری کا خاتمہ کر یں پینے کے صاف پانی کے مسائل حل کر یں گے آج پاکستان کو آبی ذخیروں کی بے ازحد ضرورت ہے جس پر سابقہ حکومتوں نے کو ئی توجہ نہ دی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے ڈیمز بناکر پانی کی قلت کو پورا کر ے گی ہماری پالیسیاں صرف اورصرف ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی خوشحالی کی طرف لے کر جائے گی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں