دیپالیورمیں پاسپورٹ آفس کے فوری اجراء کیلئے بلڈنگ کو عارضی طورپر حاصل کر لیا گیا

بدھ 2 نومبر 2022 23:51

دیپالیور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2022ء) دیپالپور میں چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ سکیورٹی رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خان نے پاسپورٹ آفس عملہ کے ہمراہ بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی رائو محمد اجمل خان نے دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کی تعمیر تک عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے فوری اجراء کےلئے بلڈنگ کو عارضی طورپر حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

رائو محمد اجمل خان نے پاکپتن روڑپر حاصل کی جانے والی بلڈنگ کا پاسپورٹ آفس کے افسران کے ہمراہ معائنہ کیا اور عوام کی سہولتوں کے لئے بلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری بلڈنگ جلد تعمیر کر لی جائے گی تب تک عارضی بنیادوں پر عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لئے پاسپورٹ آفس کا فوری اجراء کیا جا رہا ہے تاکہ دیپالپور کے شہریوں کو اپنے پاسپورٹ کے فوری حصول کے لئے اوکاڑہ نہ جانا پڑے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں