پنجاب حکومت لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ

منگل 22 نومبر 2022 19:51

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2022ء) دیپالیور صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ منیب سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے ،عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالیور کا دورہ کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زاہد حسین ،اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان ،سیکر یٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،چوہدری طارق ارشاد ،راوَ حسن سکندر ،سید گلزار حسین ،میاں علی رضا بوٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ نے جنرل بس اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی کی صورت حال کو مزید بہتر کرنے ،انسداد ڈینگی ایس او پیز کی پیروی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آمد رفت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے سیکر یٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پورے ضلع میں ویگن ،بس اسٹینڈ اڈوں پر سہولیات کو یقینی بنائیں ۔

اس موقع پر انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ میں مسافروں سے فراہم کی جانے والی سہولیات ،کرایہ ،انتظار گاہ میں بیٹھنے کے انتظامات ،پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر سیکر یٹر ی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور نے ضلع میں ویگن اور بس اسٹینڈ اڈوں پر فراہم کی جانے والی سہولیات ،غیر قانونی ویگن بس اڈوں کے خلاف کا رروائیوں ،ڈرائیوروں ،مالکان کے تربیتی و آگاہی سیشن سے متعلق بریفنگ دی، بعد ازاں صوبائی وزیر ٹرانسپور ٹ نے بس اسٹینڈ میں قائم لنگر خانہ کا بھی دورہ کیا، انہوں نے وہاں پر اپنے ہاتھ سے لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا ۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں