ڈی پی او اوکاڑہ نے دیپالیور شہر میں لگائے گئے سیکورٹی کیمروں کا افتتاح کر دیا

جمعہ 27 جنوری 2023 19:07

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) دیپالپورسیف سٹی طرز پر سیکیورٹی کے عظیم الشان منصوبے کی کی افتتاحی تقریب۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال مرزا فاران بیگ کی زیر ہدایت صوبہ کی سب سے بڑی تحصیل دیپالپور میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیف سٹی پراجیکٹ طرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگاتے ہوئے مکمل فعال کر دیے گئے۔

سیف سٹی طرز پر اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتا ح ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال نےکر دیا۔ اس موقع پر مقامی عمائد ین، وکلاء، تاجر برادری، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد فرقان بلا ل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دیپالپور تحصیل میں امن وامان کے قیام اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے شہر کے اندورن بازاروں ضلع کچہری اور بینکوں کے اطراف سمیت مختلف مقامات پر تین سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے لگاتے ہوئے ان کو مکمل فعال کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کے مرکزی کنٹرول روم کو 24گھنٹے فعال رکھا جائے گا جہاں پولیس کے ملازمین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر شہریوں نے ضلعی پولیس کے سربراہ کیپٹن(ر) محمد فرقان بلا ل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے وارداتوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور دیپالپور کے شہری خودکو محفوظ تصور کریں گے۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں