دیپالپور،لومیرج کی رنجش میں دو افراد قتل

ہفتہ 11 فروری 2023 14:52

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2023ء) دیپالپور کے نواح میں لو میرج کا تنازعہ میں دو افراد قتل ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقہ 23 ون اے ایل میں پیش آیا، دونوں پارٹیوں میں لڑکی کی لومیرج پر تنازعہ چل رہا تھا کچھ عرصہ قبل 23 ون اے ایل کے بہاول شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی،لڑکی کے لواحقین لڑکی کو واپس لینے کے لیے آئے تو لڑائی ہوگئی دوران لڑائی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتونِ زخمی ہوگئی،زخمی خاتون رخسانہ سکول ٹیچر ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں