حجرہ شاہ مقیم، ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

جمعہ 3 مارچ 2023 22:50

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2023ء) حجرہ شاہ مقیم میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے محلہ مقصود عالم شاہ کا رہائشی علی عابدمنور دیپالپور روڑ پر واقع کولڈ سٹور میں اپنی ڈیوٹی کے بعد تنخواہ لیکر موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ جب وہ کائونی کے قریب پہنچاتو ناکہ لگائے کھڑے مسلح ڈاکوئوں نے اس سے تنخواہ کی رقم بیس ہزار روپے لوٹ لی اور اسی دوران مزاحمت پر بے دردی سے فائرنگ کر کے علی عابد کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،نوجوان کی ناگہانی موت سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار رہی اور شہریوں نے ڈاکوئوں کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں