دوہزارکلو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی، مقدمہ درج

دوموٹرسائیکلیں اورسامان قبضے میں لے لیے، ملزمان گرفتار

پیر 19 فروری 2024 20:19

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،دوہزار کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت تلف ، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاروائی فیصل آباد روڈ کینال میں مردہ مرغیوں کے کولیکشن پوائنٹ پر کی گئی جہاں سے مردہ مرغیوں کا گوشت شہر بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، پولیس نے 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا،دو ہزار کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کرکے سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا،آن لائن کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صحت دشمن عناصر کو عوام کی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

عوام کو مردار گوشت کھلانے والے عناصر کی سرکوبی کیلے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں