ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،دو خواتین زخمی

بدھ 21 فروری 2024 22:45

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں36جوڑے روڈ پربائی پاس کے قریب تیز رفتار کیری بولان وین اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ محمد اعظم ولدمحمد یوسف سکنہ چنگی نمبر چھ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار دو خواتین زخمی ہو گئیں،آن لائن کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے لاش اور زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں