حجرہ شاہ مقیم،بارہ سالہ بچہ کٹی پتنگ پکڑتے ہوئے ریل گاڑی کی زد میں آیا،لاش ہستپال منتقل

ہفتہ 24 فروری 2024 14:12

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) کٹی پتنگ پکڑنے والے بچے کی زندگی کی ڈور کٹ گئی،تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے پتنگ بازوںکے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئے چارافراد کوگرفتارکرکے پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ بستی کے قریب پتنگ لوٹنے والا بچہ کٹی پتنگ کے پیچھے بھاگتے ہوئے ریل کی پٹریوں کی طرف جا نکلا اور اندھا دھند پتنگ پکڑنے کی کوشش میں کراچی کی طرف سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگیا جس سے پتنگ تو نہ پکڑی گئی بلکہ 12سالہ بچے کی زندگی کی ڈور کٹ گئی،نامعلوم بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری طرف این این آئی کے مطابق پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چار پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل سے باز رکھیں اور جہاں کہیں پتنگ بازی ہو اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں