حجرہ شاہ مقیم میں ڈاکو بے لگام،سرشام 7لاکھ لوٹ لیے

کنڑول شیڈ کا مالک رقم فیڈ مل کو دینے جا رہا تھاجو تین ڈاکوئوں نے چھین لی

بدھ 28 فروری 2024 16:26

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) حجرہ شاہ مقیم میں ڈاکوئوں نے کنڑول شیڈ مالک سے سات لاکھ روپے لو ٹ لیے،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوںچک کمبوہ کا رہائشی محمود احمد اپنے دوست محمد توصیف کے ہمراہ اپنی کار پررات آٹھ بجے اپنے کنٹرول شیڈ کی رقم سات لاکھ روپے فیڈ مل کو دینے جا رہے تھے کہ جب وہ لالے والا کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر رقم لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،این این آئی کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں