غ*اوکاڑہ،تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر ایک شخص کو ٹکر مار دی،موقع پر جاں بحق

منگل 26 مارچ 2024 18:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر ایک شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 11ون اے ایل کے قریب محمد سلیم پیدل جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد سلیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا ریسکیو1122ٹیم نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں