پیٹرولنگ پولیس کا ایک اور قابلِ تحسین اقدام، گھر سے لاپتہ ضعیف العمر خاتون کو بچوں سے ملوا دیا

بدھ 27 مارچ 2024 16:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انسانیت کی خدمت سے سرشار پیٹرولنگ پولیس کا ایک اور قابلِ تحسین اقدام گھر سے لاپتہ ضعیف العمر خاتون کو بچوں سے ملوا دیا۔نمائندہ پیٹرولنگ پولیس کے مطابق پیٹرولنگ پولیس پوسٹ میراں شاہ سے سب انسپکٹرز غلام مصطفیٰ،کاشف سلیم نے ہمراہ ٹیم دوران گشت دربار میراں سائیں کے مقام پر سٹرک کنارے بے یارو مددگار بیٹھی ایک معمر خاتون کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر پیٹرولنگ پوسٹ پہنچا دیا۔

ذھنی توازن درست نہ ہونے کیوجہ سے خاتون تفصیلات بتانے سے قاصر تھی۔

(جاری ہے)

پیٹرولنگ ٹیم کیجانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا و دیگر جدید ذرائع مواصلات کو بروئے کار لاتے ہوئے معلوم ہوا کہ خاتون کا نام زبیدہ بی بی زوجہ اللہ یار عمر55سال ہے۔چک املی موتی دیپالپور کی مستقل رہائشی ہے۔پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے رابطہ کرکے خاتون کی دونوں حقیقی دختران کو پیٹرولنگ چیک پوسٹ پر بلایا گیا وارثان نے تصدیق کی کہ ہماری والدہ کچھ دن قبل لاپتہ ہوگئی تھی جسکی تلاش جاری تھی۔علاقہ معززین کی موجودگی میں پیٹرولنگ پولیس افسران کیجانب سے ماں جی کو ایک سوٹ بطور تحفہ پیش کرتے ہوئے دونوں بیٹیوں اور دامادوں کے بحفاظت سپرد کردیا گیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں