ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیوران کیلئے پٹرولنگ پولیس چوکیات پرآگاہی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) دوران سفر ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیوران کیلئے پٹرولنگ پولیس چوکیات پرآگاہی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نمائندہ پٹرولنگ پولیس کے مطابق ریجنل آفیسر پٹرولنگ پولیس فتح احمد کے احکامات کی روشنی میں شاہراہوں پر سنگین ٹریفک حادثات کی ہر ممکن روک تھام اور روڈ یوزرز کیلئے محفوظ سفری سہولیات کی ہر ممکن فراہمی یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر کی تمام پٹرولنگ پولیس پوسٹس پر ہفتہ وار ٹریفک قوانین آگاہی بارےورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔

دوران پیٹرولنگ ٹریفک قوانین کی سیریس وائیلیشن کے مرتکب وائیلیٹرز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان ڈرائیورز کو تربیتی شارٹ کورس کیلئے پابند کیا جاتا ہے ۔دوران کورس سیریس وائلیٹرز کی ریکروٹمنٹ کے سلسلہ میں ٹریفک قوانین کی جانکاری،دوران سفر اٹھائےجانے والے حفاظتی اقدامات،تیز رفتاری،اوورلوڈنگ،اوور پیسنجرنگ سے اجتناب بارے تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں