ڈپٹی کمشنر ذیشان حلیف کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی روٹی اور نان کے وزن اور ریٹس کی چیکنگ ،93 انسپکشنز کے دوران 11 مقامات پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 20 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا

منگل 16 اپریل 2024 18:13

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ذیشان حلیف کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے روٹی اور نان کے وزن اور ریٹس کی چیکنگ کے لیے 93 انسپکشنز کے دوران 11 مقامات پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 20 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے پانچ افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پرائس مجسٹریٹ نے کہا کہ عوام نئی قیمتوں کے مطابق 100گرام کی روٹی کے 15روپے اور 120گرام نان کے 20 روپے ہی ادا کریں ۔ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف کا عوام کو خصوصی پیغام کہ خریدار تندور مالکان کو روٹی اور نان کے اضافی پیسے ہرگز ادا نہ کرے بلکہ اگر کوئی زائد پیسے وصول کرے تو اس کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے افسران کو اطلاع دیں ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں