حکومت پنجاب کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے میدان میں آگئے

منگل 16 اپریل 2024 23:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میںڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے میدان میں آگئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے سخت احکامات جاری تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کو نمایاں جگہوں پر 3X2 سائز کے بورڈز پر روٹی اور نان کی نئی قیمتیں آویزاں کرنے کی ہدایات ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ 100گرام روٹی 15روپے اور 120گرام نان 20روپے سے زائد کا بیچنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عوام الناس حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیںاور روٹی و نان کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد چارج کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 0449200287 پر شکایت درج کروائیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں