اورکزئی: اپنی مدد آپ کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد

400سے زائد امراض چشم کے مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشنز کرائے گئے

پیر 24 ستمبر 2018 23:14

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ضلع اورکزئی میں اپنی مدد آپ کے تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد۔400سے زائد امراض چشم کے مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشنز کرائے گئے۔ فری آئی کیمپ اورکزئی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ضلعی صدر پی ٹی آئی اورکزئی گل محمد اورکزئی کے تعاون سے عمل میں آیا۔فری آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر پروفیسر عمر خان اورکزئی نے خدمت خلق کے فرائض انجام دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کے لوئر تحصیل علاقہ فیروز خیل میلہ میں اورکزئی کے ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء صدر پی ٹی آئی گل محمد اورکزئی کے بھر پور تعاون سے 3روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ممتاز ماہر امراض چشم پرو فیسر ڈاکٹر عمر خان اورکزئی نے خدمت خلق کے جذبے کے تحت 400سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرانے کے ساتھ ساتھ ضرور ت کے تحت 35سے زائد مریضوں کو آنکھوں کے آپریشنز بھی ممکن بناتے ہوئے غریب مریضوں کو ان کے دہلیز پر مفت علاج،ادویات کی فراہمی اور آپریشنز کی سہولت فراہم کی۔جس پر اورکزئی عوام نے سماجی و سیاسی رہنماء گل محمد اورکزئی اورپروفیسر ڈاکٹر عمر خان اورکزئی کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں