فکری ذہنی اور سوچ کے ازادی انسان کیلئے ضروری ہیں ،ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی

ہفتہ 14 اگست 2021 23:35

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2021ء) فکری ذہنی اور سوچ کے ازادی انسان کیلئے ضروری ہیں جن کے سوچ ذہن اور افکار غلام ہو وہ لوگ ازاد نہیں ہوتے ہمیں طبقاتی لسانی علاقائی سوچ سے بالاتر ہوکر تمام انسانیت کی اچھائی اجتماعیت کا سوچ رکھنا چاہئے اس سے ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی اور سا لمیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں باہمی اتحاد اور اجتماعیت سے ہی ہم اپنے اکابرین کے قربانیوں کا ثمر ان کو دے سکتے ہیں ازادی بڑی نعمت ہیں بیش بہا قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کرلیاگیاہے جو اللہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں قبائل نے پہلی بھی قربانیاں دی ہیں اب بھی ملک کی دفاع اور سالمیت کے خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم ہر قسم کے سازش کو ناکام بناکر ملک کو اگے لے جائیں گے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان قبائلی ملک عزت خان ملک محب علی ملک شکیل نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر میں 14اگست یوم ازادی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلعی انتظامیہ تمام سرکاری محکموں کے افسران قبائلی مشران و نوجوانان سکول کے طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 14اگست 1947کو ہمیں انگریزوں کے غلامی سے ازادی ملی اور مملکت پاکستان الگ ملک بنا تقسیم ہند کے بعد ہمارے اکابرین نے مملکت خداد کے ازادی کیلئے اپنے خون کی قربانیاں دی ہیں اللہ تعالی نے مملکت خداد پاکستان کو ہم کو ایک تحفے اور گلدستے کے طور پر دیاہے ان کی ترقی سالمیت اور خوشحالی کیلئے ہمیں مل جل کرکام کرنا ہوگا اورکزئی قبائل نے اس سے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اببھی ملک کی سالمیت اور دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوںنے کہاکہ سازشوں کا شکار نہ بنیں علاقے میں لسانی طبقاتی اور علاقائی سوچ کے بجائے اتحا د اجتماعیت کے سوچ کو اپناناچاہئے انہوںنے کہاکہ جن کا سوچ ذہن اور افکار غلام ہو و ہ کبھی ازاد نہیں ہوتے اس لئے ہم معاشی ترقی تب کرسکتے ہیں جب ہم اپس میں اتحاد اور اجتماعیت کا سوچیں جغرافیائی اور فرقہ واریت کے بجائے وحدت کو ترجیح دیں اس لئے تقسیم سے بچیں اور اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن کیلئے تعلیم اور ذہنی تربیت ضروری ہیں تقریب کے دوران ڈی سی محمد خالد ڈی پی او نثار احمد خان نے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران سکول کے طلباء نے اپنے تقریروں کے زریعے 14اگست یوم ازادی کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ ڈی سی محمد خالد ڈی پی او نثار احمد خان اے ڈی سی نعیم اللہ خان اور قبائلی مشران نے چودہ اگست جشن ازادی کا کیک بھی کاٹا اس کے بعد ڈی پی او اور ڈی سی کی قیادت میں چودہ اگست یوم ازادی کے حوالے سے واک بھی کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں